Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جارحیت

مغربی یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے جاری ہيں اور الحدیدہ بندرگاہ کے شمال میں واقع الجبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے شمال میں واقع الجبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الجبانہ کے علاقے پر امریکہ اور برطانیہ کے تازہ حملوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو بھی یمن کے مختلف علاقوں کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ نے حملوں میں یمن کے ذمار، صعدہ، تعز اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہيں کہ یمنی حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ فلسطینی اہداف اور اس کے مظلوم عوام کی حمایت سے ہرگز پیچھے نہيں ہٹیں گے اور اب اس کے بعد سے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ و برطانیہ کے جہازوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جائےگا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی کہا ہے کہ یمن پر کسی بھی طرح کی نئی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے دفاع اور ملت فلسطین کی حمایت میں بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے باہر کسی بھی طرح کے خطرے کا جواب دینے میں ذرہ برابر پس و پیش سے کام نہيں لیا جائےگا۔

ٹیگس