Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں نشانہ بنا ایک اور اسرائیلی ڈرون

فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المجاہدین نامی اسلامی مزاحمت بٹالین نے مشرقی غزہ میں صیونی حکومت کے ایک ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب جنین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی ہے۔ فلسطین کےمقامی ذرائع نے غرب اردن کے جنوبی الخلیل میں واقع الفوار کیمپ میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی غاصب فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبر ہے۔

در ایں اثناء فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کےمطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہروں رام اللہ نابلس اور الخلیل پر حملے کئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ شہرپر حملہ کرنے کے بعد بعض علاقوں میں مورچے سنبھال لئے ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس شہر پر بھی حملہ کیا، صیہونی فوجیوں نے شہر جنین پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اس کیمپ میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا اور اس شہر کی سڑکوں پر گشت کرنے لگے۔

ٹیگس