Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونیوں کو ہرگز کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، صیہونی حکومت کو القسام بریگيڈ کا پیغام

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اتوار کی رات اپنے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کو ہرگز کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے خلاف سات اکتوبر کی فوجی کارروائی اور اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی انٹیلیجینس کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے جو حکومت حماس کی کارروائی کا کچھ پتہ نہیں لگا سکی اور حماس کے حملے کو روکنے میں کامیاب بھی نہیں ہوسکی وہ کامیابی حاصل کرنے کا کوئی دعوی بھی نہیں کرسکتی۔

اس سے پہلے ایک صیہونی مبصر نے اپنے ایک مضمون میں تاکید کی تھی کہ تل ابیب آخرکار جنگ بندی کا سمجھوتہ طے کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

ٹیگس