Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جارحیت

امریکہ اور برطانیہ نے شمالی یمن پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کے المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ صعدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملے ہوئے ہيں تاہم یمنی میڈیا نے اس کی مزید تفصیلات بیان نہيں کی ہیں۔ یمن پر امریکہ اور برطاینہ کے حملے ایسی حالت میں جاری ہيں کہ یمن کے سینئر رہنما عبدالملک العجری نے اس سے قبل انتباہ دیا تھا کہ ہمارے خلاف حملے اور کشیدگی بڑھانے سے بحیرہ احمر کا بحران ہرگز حل نہيں ہوگا۔
العجری نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جنگ تیز کرکے ہمیں فلسطینیوں کی مدد سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی جانب اشارہ کیا تھا اور اسے صیہونی حکومت کی حمایت میں قرار دیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے بحیرہ احمر کی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے۔

ٹیگس