Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • عراقی مزاحمت کا حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے بندرگاہی شہر حیفا پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غاصب حکومت کے قتل عام کے جواب میں غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو مقبوضہ فلسطینی علاقے حیفا کی بندرگاہ پر ایک ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ اس بیان میں قلعہ بندیوں کے خاتمے اور فوجیوں کے اجتماع کی جگہوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے تک ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

ٹیگس