شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
مشرقی شام میں امریکی فوجی ٹھکانے پر جمعرات کی رات پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر تین ڈرون طیاروں نے حملہ کیا۔ ابھی ممکنہ نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور غزہ میں شہری تنصیبات یہاں تک کہ اسپتالوں اور تعلیمی و طبی مراکز تک کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسلامی تحریک استقامت نے جارحیت کا مقابلہ کرنے اور منھ توڑ جوابی حملے کرنے کا بیڑا اٹھایا اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں کارروائیاں شروع کر دیں۔ مزاحمتی گروہ امریکہ کی جانب سے صیہونی جرائم کی حمایت کئے جانے کی بنا پر اب تک عراق و شام میں امریکہ کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ فوجی مراکز کو سو سے زائد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔