Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک اور صحافی صیہونی حکومت کے حملے میں شہید

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر اور رپورٹر رزق الغرابلی غزہ میں صیہونی دشمن کے حملوں میں شہید ہوگئے

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر الغرابلی جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے ميں شہید ہوئے ہیں ۔ اس نامہ نگار کی شہادت کے ساتھ ہی، غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے وقت سے اب تک 123 نامہ نگار شہید ہوچکے ہيں -

اس درمیان متعدد آزاد صحافیوں نے بریسلز میں صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کے ہیڈکورارٹر کے سامنے اجتماع کر کے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی یاد منائی- نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی برسلز شاخ کے متعدد اراکین اور جرنلسٹ سنڈیکیٹ کی فلسطینی یورپی شاخ کے اراکین کی موجودگی میں آزاد صحافیوں کا ایک اجتماع منعقد ہوا اور اجتماع میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

 

ٹیگس