شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
خبری ذرائع نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکے سنے جانے کی خبر دی ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے دیرالزور علاقے میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں- روسی نیوز ایجنسی اسپتنک نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان دھماکوں سے امریکی فوجی اڈہ لرز اٹھا- بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک ڈرون حملہ تھا جس کے ذریعے امریکی فوجیوں اور افسروں کے ہیڈ کوارٹر القریۃ الخضراء کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
اس نیوز ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے- اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں کیا گيا۔ واضح رہے کہ مشرقی بغداد میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں کتائب حزب اللہ کے ایک کمانڈر شہید ہوگئے ہیں-