Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran

اردن کے دارالحکومت امان میں غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شہر رفح کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے سفاکانہ حملوں کے ساتھ ہی اردن کے ہزاروں افراد نے پیر کی رات کو غزہ کے عوام کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے جرائم اور جنگ جاری رہنے کے خلاف مظاہرے کئے۔ یہ مظاہرے اردن کے دارالحکومت امان میں غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے جرائم اور قتل عام کی مذمت میں کئے گئے۔

ٹیگس