اسرائیل فلسطینی بچوں کو کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟
غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے سابق عہدیدار رامی ایگرا نے اپنے ایک جنونی اور وحشیانہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کے چار سال سے زیادہ عمر کے تمام فلسطینی بچے حماس کی حمایت کرتے ہيں اور انھیں اس کی سزا ملنی چاہئے۔
موساد کے اس سابق عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے تمام عام شہری مجرم ہیں انھوں نے کہا کہ غزہ کے چارسال سے اوپر کے تمام فلسطینی حماس کے حامی ہیں اور انھیں اجتماعی سزا دینی چاہئے اور خوراک ، دوا اور انسانی امداد سے محروم رکھنا چاہئے۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی 134 دنوں کی جارحیت میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 775 اور زخمیوں کی تعداد 68 ہزار 552 تک پہنچ گئی ہے۔
شہداء میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔