Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ، ناصر ہسپتال، آوٹ آف سروس ہو گیا

غزہ کا ناصر ہسپتال آوٹ آف سروس ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے اتوار 18 فروری کو اعلان کیا کہ غزہ میں ناصر ہسپتال ایک ہفتے کے محاصرے اور مسلسل حملوں کے بعد مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ناصر ہسپتال میں تقریباً 200 مریض داخل ہیں، ان میں سے 20 کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس کی آج کی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گيا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس تنظیم کی امدادی ٹیموں کو مریضوں کی حالت اور ان کی طبی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ناصر اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

غزہ کے خلاف جنگ کے 135ویں روز غاصب حکومت نے طبی مراکز کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ چند دنوں سے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج خان یونس کے امل اور ناصر اسپتالوں کو مسلسل توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

 

ٹیگس