غزہ میں غاصب صیہونیوں کی جارحیت میں ایک اور صحافی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430720-غزہ_میں_غاصب_صیہونیوں_کی_جارحیت_میں_ایک_اور_صحافی_شہید
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ایک اور صحافی شہید ہو گيا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں غاصب صیہونیوں کی جارحیت میں ایک اور صحافی شہید

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ایک اور صحافی شہید ہو گيا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بین الاقوامی تعاون کی وزیر نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے نامہ نگاروں اور صحافیوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی ساری حدیں پار کردی ہیں اور اب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابل افسوس بات تو یہ ہے کہ صحافیوں کے قتل عام پر بھی عالمی برادری خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔