صیہونی فوجیوں کی غرب اردن پر یلغار
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے بلاطہ کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن پر حملے کے وقت فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور بیشتر صیہونی فوجیوں کو مشرقی نابلس میں واقع بلاطہ کیمپ میں دراندازی سے روک دیا۔ فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح ایک بم کے ذریعے صیہونی حکومت کے ایک بلڈوزر کو بھی تباہ کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے آج صبح مشرقی بیت المقدس میں واقع قلندیا کیمپ اور جنوبی الخلیل کے الفوار کیمپ پر حملہ کردیا اور فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
غاصب فوجیوں نے مشرقی نابلس کے ایک علاقے دیر الحطب پر حملہ کرکے شہید عبدالعزیز الاشقر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے وقت سے اب تک غرب اردن میں قیدی فلسطینیوں کی تعداد، سات ہزار ایک سو بیس ہوگئی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت تقریبا ہر روز غرب اردن پر حملے کرتی ہے اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے بعد کچھ کو گرفتار کرلیتی ہے۔