Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں دیرالبلح کے علاقے پر اسرائیلی جارحیت ، مزید چھ فلسطینی شہید

غزہ میں دیرالبلح کے رہائشی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں چھے فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس سے قبل بھی دیرالبلح کے رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ادھر بعض ذرائع نے غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں جبع کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔ غرب اردن میں قلقیلیہ کے علاقے میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ دوسری جانب غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے مغرب کفر نعمہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہو گيا۔

دریں اثنا غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی بھوک مری کا باعث بن رہی ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شمال میں انسانی المیہ رونما ہونے کی روک تھام کرے۔

ٹیگس