تازہ ترین صیہونی جارحیت میں مزید 267 فلسطینی شہید و زخمی
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد وشمار میں اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح صیہونی فوج کے حملے میں مزيد نوے فلسطینی شہید ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نو حملے انجام دیئے ہيں جن میں نوے فلسطینی شہید اور ایک سو ستتر دیگر زخمی ہوگئے۔ اس طرح سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں اب تک تیس ہزار چار سو دس فلسطینی شہید اوراکہتر ہزار سات سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کو تقریبا پانچ مہینے کا عرصہ گذر جانے کے باوجود، ایسے حالات میں جبکہ اس بحران کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں غاصب فوجی بدستور اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہيں اور ایک انسانی المیہ وجود میں لانے کے درپے ہيں-
صیہونی حکومت اپنے مسلسل اور پے در پے حملوں کے ساتھ ہی غزہ کا محاصرہ کرکے انسان دوستانہ امداد کے پہنچنے میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے جس کے باعث غزہ کی صورت حال انتہائی المناک ہوتی جا رہی ہے۔