Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراقی استقامت کا صیہونی حکومت کی کیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ

عراقی استقامت نے حیفا شہر میں صیہونی حکومت کی کیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی استقامت نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں شہرحیفا کی کیمیاوی تنصیبات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے-

اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل پہلی بار حیفا  میں خطرے کا الارم بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس شہر میں صیہونی فوج کا دفاعی سسٹم فعال ہونے اور اس علاقے کی فضا میں کسی مشکوک چیز کا پتہ چلنے کے بعد دھماکے کی خبردی تھی-

عراق کی اسلامی استقامت، فلسطینی استقامت کی حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے ہمہ گیر حمایت کی مذمت کے ساتھ ہی عراق و شام میں امریکی فوجی اڈوں نیز مقبوضہ علاقوں کو اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے-

ٹیگس