Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر جارح اسرائیل کے حملے بدستور جاری

غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں-

سحرنیوز/ عالم اسلام: جارح اسرائیلی حکومت نے آج بدھ کو غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ جبالیا، النصیرات اور دیرالبلح کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کی جانب سے متعدد اپیلوں کے باوجود، بدستور اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے-

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غزہ کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔ ادھر غزہ کے شہدا کی تعداد تیس ہزار چھ سو پینتیس تک پہنچ چکی ہے۔

اس درمیان لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے نے غزہ میں جنگ بندی سے متلعق مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مزاحمت ، ایک آبرومندانہ سمجھوتہ چاہتی ہے اور وہ غزہ کے خلاف جارحیت بند کئے جانے پر زور دیتی ہے نیز کسی بھی حال میں وہ اپنی شرطوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی-

 

ٹیگس