Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اڈے پرعراق کی اسلامی مزاحمت کا ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی استقامت کے جوانوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی غاصبوں کے خلاف جاری کاروائیوں اور غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں حیفا ایئرپورٹ کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا۔

دو روز قبل بھی عراق کی اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کی استقامت کی حمایت میں حیفا میں ایک کیمیکل مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی اسلامی استقامت نے صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر بارہا ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

ٹیگس