Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرا‏ئع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک سو چوّنویں دن بھی غزہ بالخصوص رفح و خان یونس شہروں پر اپنے حملے جاری رکھے۔ رپورٹوں کے مطابق رفح پر حملے میں ابوسلیمہ خاندان سے متعلق مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی رفح کے زلاطہ علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔ مغربی رفح کے العزبہ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے شمالی غزہ پٹی کے جبالیا اور بیت لاہیا علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے شمالی غزہ کے السلامین علاقے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی بھی خبردی ہے۔ میڈیا ذرائع نے مرکزی غزہ کے الحکر اور دیرالبلح علاقوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کی خبر دی ہے جس میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔

ٹیگس