Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے پانچ فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین میں یہ میزائل حملے، رادار، راہب، المالکیہ، حدب البستان اور برکہ ریشا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر کئے۔
حزب اللہ لبنان نے راہب فوجی اڈے کے اطراف میں صیہونی فوجی اجتماعات کے مراکز کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور المالکیہ میں صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے گذشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی جرائم کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملے کر کے صیہونی حکام کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

ٹیگس