Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف صیہونی جارحیت، دمشق کے شمالی مضافاتی علاقوں میں دھماکے

غاصب صیہونی حکومت نے شام میں دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق شام میں دمشق کے شمالی مضافاتی علاقے القلمون میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بعض ذرائع نے شام پر صیہونی فوجی حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے بھی ایک صیہونی فوجی ذریعے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں مقبوضہ جولان کی طرف سے جنوبی شام کے علاقے میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔ البتہ شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے غاصب صیہونی حکومت کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
شام کے خلاف صیہونی جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ حکومت دمشق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں صیہونی حکومت کے اس قسم کے حملوں کی مذمت کئے جانے اور صیہونی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس