مظلوم فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے
Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
چار مہینے کے بعد فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ذرائع نے اتوار کی صبح رپورٹ دی ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک شمالی غزہ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ چار مہینے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کے جنگ زدہ مظلوم عوام کے لئے امداد لے جانے والے ٹرک غزہ پہنچے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تیرہ ٹرک آٹا لے کر شمالی غزہ پہنچے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوجی غزہ میں امداد رسانی کی اجازت نہیں دے رہے تھے ۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے بارہا ، امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری کردی ہے ۔ امداد کے انتظار میں کھڑے مظلوم فلسطینی عوام پر جمعے کی بمباری میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور کئی سو زخمی ہوگئے تھے۔