Mar ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کے پاور پلانٹ کی تنصیبات پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور اس کے بے دفاع اور مظلوم لوگوں کے قتل عام کے جواب میں اس نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کے پاور پلانٹ کو ایک ڈرون کے ذریعے جمعرات کی صبح نشانہ بنایا۔

اس بیان میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ان حملوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کا یہ آپریشن، غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے انجام دیئے جانے والے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اور نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم اور قتل عام کے جواب میں انجام دیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے بن گوریون ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔

 

ٹیگس