یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431780-یمن_کے_خلاف_امریکی_اور_برطانوی_جارحیت
پریس ذرائع نے جمعے کی رات صنعا اور الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے انجام پانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت

پریس ذرائع نے جمعے کی رات صنعا اور الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے انجام پانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے صنعا میں الوحدہ کے علاقے عطان پر چار بار بمباری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے اسی طرح السبعین کے علاقے النہدین پر دو بار اور سنحان کے علاقے جربان پر تین بار بمباری کی اور مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں المنیرہ کو پانچ بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔