Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی شرطوں کو تسلیم نہ کرنے پر حماس کی تاکید

تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نتین یاہو جنگ بند نہيں کرنا چاہتے اور ہم کسی بھی حالت میں صیہونیوں کی شرطیں تسلیم نہیں کریں گے

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ ختم نہيں کرنا چاہتے بلکہ مذاکرات کی راہ میں روڑے ڈال رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے مطالبات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور وہ اپنے حالیہ جواب میں فلسطینیوں کے کمترین مطالبات بھی ماننے کے لئے تیار نہيں ہے اسی لئے ہم نے ثالث فریق کو پیغام بھیج دیا ہے کہ ہم نیتن یاہو کی شرطیں تسلیم نہيں کریں گے۔
حماس کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جنگ کے آغاز سے اب تک اپنا ایک بھی قیدی آزاد نہیں کرا سکی ہے اور اس سلسلے میں اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہيں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی دشمن جنگ کے آغاز سے اب تک اپنا کوئي مقصد حاصل نہيں کرسکا اور صرف قتل عام اور تباہی مچاتا رہا ہےتحریک حماس کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ميں صیہونی دشمن کی شرطیں نہيں مانیں گے اور غزہ سے حماس کے رہنماؤں کا نکلنا ایک احمقانہ آئيڈيا ہے ۔

ٹیگس