Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کی ایئر بیس پر عراقی استقامتی فورس کا حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک ہوائی اڈے کو مقبوضہ فلسطین میں ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے منگل کی رات کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی حکومت کے عوفدار ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب فوجیوں کے سپیر نامی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس گروہ نے اس سے قبل بھی اپنی گذشتہ دنوں کی کارروائیوں کے دوران غاصب فوجیوں کو خبردار کیا تھا کہ غزہ پر جارحانہ حملے جاری رہنے کی صورت ميں وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر حملوں میں شدت لائيں گے۔

ٹیگس