مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی (ویڈیو)
جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر السبع میں ایک فلسطینی نوجوان کی کارروائی میں دو صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور کم سے کم ایک صیہونی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایک فلسطینی نوجوان نے شہر بئر السبع کے مرکزی فوجی اڈے پر غیر آتشیں اسلحے سے حملہ کردیا۔ مذکورہ فلسطینی نوجوان کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے علاقے نقب کے شہر رہط سے بتایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک صیہونی آبادکار زخمی ہوا ہے۔ صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ بئر السبع میں یہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان ناجی ابو فریج شہید ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عوام اب تک متعدد شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دے چکے ہیں۔