Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ

عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی بنیادی اور شہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کا نقصان ہو چکا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ان رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نقصان کا یہ تخمینہ دو ہزار بائیس میں غزہ اور غرب اردن کی ستانوے فیصد ناخالص پیداوار کے برابر ہے۔ رپورٹوں میں کہا گيا ہے کہ اسرائيل کے حملوں میں غزہ اور غرب اردن کی معیشت کے ہر شعبے پر اثر پڑا ہے جبکہ نقصان کا بہتر فیصد حصہ رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر مشتمل ہے اور دیگر شعبوں منجملہ پانی، حفظان صحت اور تعلیم کو پہنچنے والا نقصان انیس فیصد اور صنعتی و تجارتی عمارکوں کو پہنچنے والا نقصان نو فیصد کے برابر ہے۔
ان رپورٹوں کے مطابق ان نقصانات کے نتیجے میں چھبیس ملین ٹن ملبہ وجود میں آیا ہے جسے ہٹانے اور جمع کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

ٹیگس