فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے قریب واقع غیرقانونی صیہونی بستیوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں غزہ کے قریب غیرقانونی بسیتوں کے مختلف علاقوں منجملہ سدیروت اور نیر عام اور دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں المطلہ صیہونی بستیوں کے علاقے پر بھی دو میزائل فائر کئے گئے۔
اس سے پہلے بدھ کو بھی صیہونی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں ایک کار کی زد میں آکر چار صیہونی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔صیہونی پولیس اہلکاروں کو کار سے زخمی کرنے کی یہ کارروائی نتانیا کےجنوب مشرقی علاقے کوخاو یائیر میں ہوئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔