Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran

تقریبا ساٹھ ہزار فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی پہنچ کر نماز عید الفطر ادا کی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ راستوں میں صیہونی بندشوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصی پہنچے جہاں مسجد کے صحن بھی فلسطینیوں سے بھرے رہے اور انہوں نے نماز عید ادا کی۔
فلسطینیوں نے صیہونی رکاوٹوں کو عبور کر کے مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے نماز عید الفطر ختم ہوتے ہی مسجد پر ہلہ بول دیا۔ نماز عید کے موقع پر مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے اجتماع کا بہترین منظر دیکھا گیا۔

ٹیگس