اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ فطری حق ہے: تحریک حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432468-اسرائیل_پر_ایران_کا_جوابی_حملہ_فطری_حق_ہے_تحریک_حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے حملے کا بھرپور جواب دیا ہے-
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ فطری حق ہے: تحریک حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے حملے کا بھرپور جواب دیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام : ارنا کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی فوجی کارروائی ایک فطری حق اور دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کا بھرپور جواب ہے- 

حماس نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لیے خطے کے ممالک اور عوام کے فطری حق پر تاکید کی اور عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا کے حریت پسند عوام اور مزاحمتی قوتوں سے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔