رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائيل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے کے بارے اپنی ہی ایک غزل کا ایک شعر پڑھا تھا جس میں حضرت موسی علیہ السلام کے ساحروں پر غالب آنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
روم میں ایرانی سفیر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی شر انگیزیاں جاری رہیں تو ہم اسے دندان شکن جواب دینگے۔
امریکی محکمۂ جنگ (دفاع) کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم ہم اسرائیل کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
پاکستانی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایران نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا ایکشن جائز اور دفاعی تھا۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے پیچیدہ جوابی حملے اور پیشرفتہ ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا۔
غاصب اسرائیل پر ایران کے تابڑ توڑ میزائل اور ڈرون حملوں سے پوری دنیا خاص طور سے غزہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کی نسل کش حکومت نے کوئی اور احمقانہ قدم اٹھایا تو اسے ایران کا اس سے کہیں زيادہ ٹھوس اور سخت جواب ملے گا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے حملے کا بھرپور جواب دیا ہے-