صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432503-صیہونی_فوجی_ٹھکانوں_پر_حزب_اللہ_لبنان_کے_حملے_(ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے " الرادار" اور صیہونیوں کی 3 دوسری فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے " الرادار" اور صیہونیوں کی 3 دوسری فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے مجاہدوں نے ایک آپریشن میں مقبوضہ شبعا فارمز میں واقع الرادار فوجی چھاونی پرچار میزائل فائر کئے ہیں۔
حزب اللہ کے جوانوں  نے اسی طرح حانیتا چھاؤنی کے پاس جمع غاصب صیہونی فوجیوں پر گولہ باری کی اور یہ حملہ کامیاب رہا۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح  ایک اور آپریشن میں کفر شوبا مقبوضہ علاقے میں رواقع رویسات العلم چھاؤنی پر بھی راکٹ  حملہ کیا۔
لبنان کے مزاحمتی محاذ نے اسی طرح یفتاح علاقے میں واقع صیہونی فوجی چھاؤنی پر بھی حملہ کیا۔