قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی
سیکڑوں انتہاپسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کی اہانت کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سو بتیس صیہونی انتہا پسندوں نے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔ دریں اثنا فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو مسلمانوں کو جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ صیہونیوں کو اس میں داخل ہونے کی کھلی چھوٹ دے دی۔
مسجد ابراہیمی کی انتظامیہ کے سربراہ معتز ابوسنینہ نے مسلمانوں کے لئے اس مقدس مسجد کو بند کئے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے مسجد ابراہیمی کی توہین اور مسلمانوں کے مسلمہ حق کے خلاف اشتعال انگز جارحیت قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سیکورٹی انتظامات سخت اور مسجد کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے ہيں ۔