Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • دوامریکی اور دو صیہونی بحری جہازوں پر یمنی فوج کے ڈرون حملے

یمنی فوج کے ترجمان نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو امریکی اور دو صہیونی بحری جہازوں پر ڈرون حملے کرنے کی خبر دی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام:  المسیرہ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیل کی جانب جانے والے دوبحری جہازوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں سائیکلاڈیس (CYCLADES) بحری جہاز پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ مذکورہ بحری جہاز صہیونی بندرگاہ ام الرشراش کی جانب جا رہا تھا۔ یہ بحری جہاز یمنی فوج کو چکمہ دیتے ہوئے صہیونی بندرگاہ کی طرف جانا چاہتا تھا تاہم یمنی فوج نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔

جنرل یحیی سریع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمنی فوج نے بحر ہند میں صہیونی کشتی ایم ایس سی اوریون (MSC ORION) پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے، کہا کہ صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی یمنی فوج کی کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے امریکی، برطانوی اور صہیونی بحری جہازوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے-

 

 

ٹیگس