May ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  •  مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں  صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ کا میزائل حملہ

حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور استقامتی محاذ کی مدد کے لیے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے آج صبح حملہ کر کے برانیت فوجی اڈے میں صیہونی دشمن کی فوج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی بستی المطلہ میں قابض اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈے پر بھی گولہ باری کی ہے-

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے بھی مزاحمتی گروہوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں ميں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کئے ہیں- اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں حزب اللہ لبنان کو اب بھی بالادستی حاصل ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

اب تک دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنان کے سرحدی علاقوں سے فرار چکے ہیں اور اس حکومت کے تین فوجی بریگيڈ بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں پھنس گئے ہیں-

ٹیگس