May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر وحشیانہ حملہ

صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شمالی علاقے پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبری ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع جنین کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ صیہونی فوجی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جنین کیمپ میں داخل ہوگئے جہاں استقامتی محاذ کے مجاہدین کےساتھ ان کی جھڑپ ہوئي۔

جنین بریگيڈ کا کہنا ہے کہ استقامتی محاذ کے مجاہدین نے دستی بموں کے ساتھ غاصبوں کا مقابلہ کیا۔صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے بھی بعض دوکانوں کو منہدم کر دیا۔دریں اثناء صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی رفح میں واقع خربہ العدس نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں چھے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں واقع بیت لاہیا میں بھی ایک رہائشی عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری طرف فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے گزشتہ 7 اکتوبر سے آج تک 35 ہزار 903 غزہ کے رہنے والوں کو شہید کیا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 46 فلسطینی شہید اور ایک سو تیس زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس