May ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں سعودی عرب نے اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب نے بارہ سال کے بعد شام میں اپنا سفیر متعین کردیا-

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نامہ نگار کےمطابق بارہ سال بعد "فیصل المجفل" کو شام میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فیصل بن سعود المجفل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا، شام میں سعودی سفیر مقرر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شام مخالف جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات منقطع ہونے کے بعد یہ پہلا سفیر ہے جسے سعودی عرب نے دمشق میں تعینات کیا ہے۔شام کا بحران شروع ہونے اور کچھ عرصے بعد اس جنگ کے ایک بین الاقوامی جنگ میں تبدیل ہونے کے بعد سعودی عرب نے دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے، تاہم سال (2023) کے اوائل میں شام اور سعودی عرب کے درمیان ایک دہائی تک سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد، دونوں ملکوں نے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا-

 

ٹیگس