Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • حج 2024: اپنے خالق کی عبادت میں غرق ہوئے مسلمان، مقدس مکہ مکرمہ سے سامنے آئی روح پرور مناظر کی تصاویر

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں حج سے پہلے جمع ہوتے ہیں، بہت سے لوگوں کیلئے زندگی میں یہ ایک بار کا سفر یادگار روحانی سفر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ذو الحجہ 1445ھ بمطابق 14 جون 2024 بروز جمعہ حج کے آغاز کے ساتھ ہی عازمین مکہ کے قریب منیٰ کی خیمہ بستی میں جمع ہوچکے ہیں۔ جسکے بعد حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز ہفتہ 15 جون کو یعنی آج ہوگا اور لاکھوں فرزندان توحید ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے۔

یہاں ہم مناسک حج کےآغاز کے ساتھ ہی اب تک کی کچھ روح پرور تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں سالانہ حج سے پہلے عازمین جبل نور کا دورہ کرتے ہیں، حرا پہاڑ (جبل نور) وہ مقام ہے جہاں پیغمبر اکرم (ص) پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے مرد و خواتین میں سے الجزائر سے تعلق رکھنے والی 130 سالہ سرحدہ ستیتی کو معمرترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

 

 

 

ٹیگس