جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434437-جنوبی_لبنان_میں_ایک_کار_پر_اسرائیلی_ڈرون_حملہ_ویڈیو
لبنانی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے اور اس علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran

لبنانی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے اور اس علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر حملہ کیا۔

المنار کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں سلعا- الشہابیہ کی مرکزی سڑک پر ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی شہری دفاع کی تنظیم نے بھی اس حملے میں ایک شہری کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

شہید ہونے والے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔