ایران کی 7 شرائط پر عمل سے پہلے مذاکرات نہیں: ایرانی اسپیکر
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط پر عمل سے پہلے مذاکرات نہیں کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہم دشمن کی جارحیتوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آگر دشمن نے کوئی جارحانہ حماقت کی تو ہم جنگ کا جغرافیہ تبدیل کردیں گے۔
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی صدر کی ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے جواب میں ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہمارا موقف تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی سرافراز و سربلند قوم کی توہین، دھمکیاں اور اقتصادی دباؤ، ایران کے آزاد، باشرف اور ثابت قدم عوام کے مقابلے میں امریکیوں کی لاچاری کی عکاسی کرتا ہے۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہماری بات وہی ہے جو ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ 7 شرائط پر عمل سے پہلے، نہ کوئی اقدام ہوگا اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔ ہم دشمن کی ہر جارحیت کا مستحکم جواب دینے اور جنگ کا جغرافیہ تبدیل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel