فلسطینی مجاہدین کا دندان شکن جواب، صیہونی فوج کا جنگی سازوسامان تباہ
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کو اپنے جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کر کے صیہونی فوجیوں اور ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ غزہ کے جنوب میں یبنا کیمپ میں انجام پایا جہاں صیہونی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا۔
تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے نتساریم میں صیہونی حکومت کے فوجی ہیڈکوارٹر کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
اس کے ساتھ ساتھ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید ابو علی مصطفی بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ رفح کے جنوب مشرق میں البرازیل کے علاقے میں صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا گیا۔
اس ٹینک کو آر پی جی سے نشانہ بنایا گيا۔ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آٹھ سے زائد مہینوں کے دوران فلسطینی گروہوں نے صیہونی فوج کے مختلف فوجی اڈوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔