Jul ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 50 فلسطینیوں کو رہا کردیا

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام : آج پیر کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کی جیل میں کئی ماہ کی اسیری کے بعد 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی اطلاعات فلسطین کے مطابق آزاد کیے گئے افراد میں سے ایک ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ ، غزہ شہر کے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں، جنہیں مہینوں قبل اس اسپتال پر صیہونی افواج کے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے قیدیوں کی رہائی کے لیے مزاحمت کی طرف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کے شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ، جنہیں کئی ماہ کی اسیری کے بعد آج (پیر) کی صبح رہا کیا گیا ہے ، نے فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدی انتہائی مشکل اور تباہ کن صورتحال سے دوچار ہیں، اور انہیں پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، اور ان پر شکنجے کسے جا رہے ہيں-

ڈاکٹر ابو سلمیہ نے مزاحمتی تنظیموں اور عرب ممالک سے اپیل کہ ہے وہ صیہونی حکومت کی جیلوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کریں۔

 

ٹیگس