اسرائیلی فوجی مراکز پر حزب اللہ لبنان کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434949-اسرائیلی_فوجی_مراکز_پر_حزب_اللہ_لبنان_کے_حملے
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کردی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی مراکز پر حزب اللہ لبنان کے حملے

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کردی

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کردی۔
ارنا نے عرب میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے وسیع حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے مثلث الطیحات نامی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔