Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شام نے غیر حقیقت پسندانہ اور دوہرے معیار کی حامل تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا

اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو اس بنا پر کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ اور دوہرے معیار کی حامل ہے، تسلیم نہیں کرتا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں شام کے مندوب حیدر علی احمد نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کے بارے میں جو کچھ جھوٹ کہا جاتا ہے وہ جواب دیئے جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا حقیقی مقصد اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد حاصل ہونا چاہیے۔ حیدرعلی احمد نے کہا کہ جارحانہ اقدامات کی پردہ پوشی اور غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے نیز غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کی غرض سے جھوٹے دعوے کے پروپیگنڈے کے تحت سیاسی مواقف اپنانا اورعلیحدگی پسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث گروہوں کی حمایت کئے جانے کی کوئی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔

انھوں نے تاکید کی کہ شام، بیرونی آلہ کار اور دہشت گردوں سے اپنی سرزمین آزاد کرانے، ملک میں امن و استحکام اور قانون کی بالا دستی قائم کرنے نیز تمام شامی شہریوں کے حقوق کی صورت حال کو بہتر بنانے کے اہداف کے تحت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعاون اور دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بھی ضرورت مند شامی شہریوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس