Jul ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں آج کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے شمال میں واقع اللبابیدی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ غزہ کے الصحابہ اور الجلا علاقے پر صیہونی جارحیت میں پانچ فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ دیر البلح پر بھی صیہونی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے آج غزہ میں حی الصبرہ، المخیم، الجدید، النصیرات اور حی الدرج پر بھی بمباری کی ۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی نو ماہ سے جاری بے نتیجہ جارحیت میں قتل و غارتگری، تباہی و بربادی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، قحط و بھوک مری اور امدادی اداروں پر بمباری کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے جبکہ فلسطینیوں کی استقامت کو نہیں روکا جا سکا ہے اور نہ ہی غاصب صیہونی حکومت کا کوئی مقصد پورا ہوا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے مستقبل کے، کسی بھی نتیجے پر غور کئے بغیر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور نو ماہ گزر جانے کے باوجود وہ غزہ کے محصور علاقے میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے بلکہ اپنے وحشیانہ جرائم کی بنا پر رائے عامہ میں قابل نفرت ترین حکومت بن گئی ہے۔

ٹیگس