اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس
او آئی سی کااجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔
سحر نیوز/ ایران: اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ممکنہ طور پر 7 اگست کو جدہ میں طلب کرلیا گیا۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو فون کیا تھا۔ قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔
یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے مطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔