یمن؛ فلسطین کی حمایت میں ملین مارچ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436050-یمن_فلسطین_کی_حمایت_میں_ملین_مارچ_ویڈیو
لاکھوں یمنی عوام نے کل بھی نماز جمعہ کے بعد فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۶:۲۳ Asia/Tehran

لاکھوں یمنی عوام نے کل بھی نماز جمعہ کے بعد فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر فلسطینی عوام کے اظہار یکجہتی کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
ان مظاہروں کی اپیل انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کی تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بڑی تعداد میں یمن اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انھوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔