Aug ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کی بے حرمتی، عالم اسلام میں غم و غصہ

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصی پر آج چودہ سو صیہونی آبادکاروں نے حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد الاقصی کے صحن میں اشتعال انگيز اقدامات بھی انجام دیئے.

 آج کا یہ حملہ صیہونیوں کے دعوے کے مطابق ہیکل کی تباہی کی نام نہاد برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقبوضہ شہر بیت القدس میں محکمہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح سے اب تک چودہ سو آباد کاروں نے صہیونی پولیس کی پشتپناہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ صیہونی عناصر مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے اور اسے تباہ کرنے کے درپے ہیں، کیونکہ ان کے دعوے کے مطابق اس مسجد کے نیچے ہیکل واقع ہے اور وہ مسجد اقصی کی جگہ پر اس ہیکل کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس