حزب اللہ لبنان کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436317-حزب_اللہ_لبنان_کے_صیہونی_فوج_کے_ٹھکانوں_پر_حملے_ویڈیو
حزب اللہ لبنان نے آج پھر اپنے دسیوں راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اہداف کو نشانے پر لیا ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے آج پھر اپنے دسیوں راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اہداف کو نشانے پر لیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کم از کم پچاس راکٹ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ کاتسرین ٹاؤن کی جانب داغے ہیں جن میں اب تک کم از کم پانچ صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس حملے میں صیہونی ٹولے کے لاجسٹک اڈے تسنوبار کو بھی نشانے پر لیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین کے نہاریا، صفد اور حیفا علاقوں میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ حزب اللہ کے اس حملے سے قبل صیہونی دہشتگردوں نے جنوبی لبنان کے بعلبک اور بقاع علاقوں پر بمباری کی تھی جس کے سبب چار لبنانی شہری شہید ہو گئے تھے۔صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ نے پچاس سے زائد راکٹ فائر کئے ہیں۔